• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپر کارڈی بی نے خود پر ڈرنک پھینکنے والے شخص پر مائیک دے مارا

معروف امریکی ریپر بیلکلیس مارلینز المنزر سیفس المعروف کارڈی بی کی حال ہی میں انٹر نیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے اپنا مائیکرو فون کنسرٹ میں شریک ایک شخص پر دے مارا۔

اسکی وجہ یہ تھی کہ مذکورہ بالا شخص نے اسٹیج پر پرفارم کرتی گلوکارہ پر ڈرنک پھینکا تھا۔ 

واضح رہے کہ آئی لائیک اٹ کے حوالے سے مشہور اور نیویارک سے تعلق رکھنے والی کارڈی بی اپنی مخصوص اور جارحانہ انداز اور کھلے ڈھلے انداز گائیگی  کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ 

تاہم مائیک پھینکنے کے اس موقع پر انکی ٹیم کے اسٹیج پر موجود ارکان نے پبلک میں جاکر اس شخص کو نکال دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید