کینیڈین گلوکار ڈریک نے بتایا ہے کہ انہوں نے آنجہانی گلوکار ٹوپاک شکور کی انگوٹھی 10 لاکھ ڈالر میں خرید لی ہے۔
یہ انگوٹھی ایک نیلامی میں فروخت کی گئی، نیلام گھر نے تخمینہ دو سے تین لاکھ لگایا تھا لیکن ڈریک نے اسے 10 لاکھ ڈالر میں خرید لیا ہے۔
ٹوپاک نے یہ انگوٹھی 4 ستمبر 1996 کو ایک ایوارڈ شو کے دوران اپنی آخری پرفارمنس میں پہنی تھی۔
ڈریک نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کرکے انگوٹھی خریدنے کی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ 25 سالہ ٹوپاک شکور کو لاس ویگاس میں 13 ستمبر 1996 کے دن فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
ٹوپاک کو عظیم ترین گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان کی البمز کی ساڑھے 7 کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔