• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا ویکانی کو شو میں واپس لائیں گے، آسیت مودی

بھارتی ٹیلی ویژن کا مشہور شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف کرداروں میں سے ایک دیابین (دیشا ویکانی) کی ایک بار پھر واپسی ہورہی ہے۔

اس حوالے سے شو کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے ناظرین سے وعدہ کیا کہ وہ دیشا ویکانی کو شو میں واپس لائیں گے۔

15 برس سے چلنے والے مزاح پر مبنی شو کے پرستار تمام فنکاروں بالخصوص دیا بین کی کمی بہت محسوس کرتے ہیں، جنہوں نے شو میں اپنے مخصوص انداز میں ادا کیے کردار سے لوگوں کے دل جیتے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر آسیت مودی جنہوں نے اس سے قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ کرداروں اور اداکاروں کو واپس لائیں گے اب انہوں نے اپنے لفظوں کی لاج رکھ لی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید