• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ آج مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریگا

لاہور(خالدمحمودخالد) چار سال کے طویل التوا کے بعد بھارتی سپریم کورٹ آج سے بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دھننجے یشونت چندرچور نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2 اگست سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے حوالے سے مودی سرکار کے فیصلے کو چیلنج کرنے والے درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔ 5 اگست 2019 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کردی تھی اور اس پر براہ راست حکمرانی نافذ کردی تھی جس کے باعث بھارت میں واحد مسم اکثریت والی متنازعہ ریاست مقبوضہ کشمیر کو مرکز کے کنٹرول میں دے کر لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید