• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز تیسرا ون ڈے ہار گیا، سیریز بھارت کے نام

ٹرینیڈاڈ (جنگ نیوز) بھارت نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 200 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 351 رنز بنائے۔ شبھمن گِل نے 85، ایشان کِشن نے 77 اور کپتان ہاردک پانڈیا نے 70رنز اسکور کیے۔ ہدف کے جواب میں ہوم ٹیم 151 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے شاردُل ٹھاکر نے چار، مکیش کمار نے تین اور کلدیپ یادو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید