کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ 6 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی میںہوگا جس میںٹاپ عالمی کھلاڑی شریک ہوں گے۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ سابق عالمی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 5 مصر کے کریم گواد ٹاپ سیڈ قرار دیے گئے ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 7 مارون الشورباگی سیکنڈ اورلڈ نمبر 6یوسف ابراہیم تھرڈ سیڈ ہوں گے۔ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان، اشعب عرفان، طیب اسلم اور ناصر اقبال شریک ہوں گے۔