• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بلیوز کرکٹ کی ٹیم کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کی ٹیم کا کراچی پہنچنے پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدیداران نے شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے کے نے کہا کہ ڈھائی سال میں کراچی کی ٹیموں نے دو دفعہ قائد اعظم ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے، نیشنل ٹی 20،انڈر 15،17،19 ٹورنامنٹس بھی جیتے ، ون ڈے ٹورنامنٹ میں رنراپ رہی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ ترقی کر رہی ہے، توصیف صدیقی نے کہا کہ انشاء اللّٰہ آئندہ بھی کراچی کے شہر کا نام روشن کرتےرہیں گے۔