• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دبئی میں آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے 31 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ کپتان جیمز ونس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ گلف جائنٹس کے عظمت اللہ عمرزئی نے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔