• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی سفارت کار بھی نیشنل گیمز میں دلچسپی لینے لگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز میں غیر ملکی سفارت کار بھی خاصی دل چسپی کا مظاہرہ کررہے۔ انڈونیشین قونصل جنرل مدذکر ایم اے نے کہا ہے کہ قومی سطح کے مقابلے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاتے ہیں، انہوں نے پنچک سِلاک کا نمائشی میچ بھی دیکھا۔نیا ناظم آباد، نیشنل کوچنگ سینٹر ، سندھ اسپورٹس بورڈ میں ہونے والے مقابلوں کو غیر ملکی سفارت عملے نے بھی دیکھا۔ رگبی مقابلوں کے لئے سری لنکا سے آئے ہوئے آفیشل دلروئے فرنینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس کھیل کا بہت ٹیلنٹ ہے، کراچی آکر لطف آیا ، ان کی خواتین ٹیم بھی اچھی ہے، اس کھیل کو مزید گروم کرنے کی ضرورت ہے، اس کے ریفری اور امپائرز کا معیار بھی اچھا ہے، کراچی کی بریانی بہت پسند ہے، پاکستان نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ دریں اثنا کراچی میں مقابلے جاری ہیں لیکن قومی گیمز کے دوران میڈلز ٹیبل ٹیم کو ایونٹ کے سکریٹریز کی جانب سے بروقت نتائج فراہم نہ کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔