کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا اور مشہور گلوکار پالاش مچل کی شادی باقاعدہ طور پر منسوخ کر دی گئی۔کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد مندھانا نے سوشل میڈیاپر ایک مختصر بیان میں کہا کہ دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ کرکٹ کیریئر پہلی ترجیح ہے، بھارت کی نمائندگی کے لیے پوری توجہ دوبارہ کھیل پر مرکوز کروں گی۔ ان کی شادی 23 نومبر کو ہونا تھی، لیکن اس دن مندھانا کے والد کی اچانک طبیعت خرابی اور بعد ازاں پالاش مچل کی شدید ذہنی دباؤ کے باعث اسپتال منتقلی پر تقریب فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔