کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کو از سر نو بنایا جارہا ہے۔ یہ پلان حکومت پاکستان کا ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دینے پر سامنے آئیگا ۔ ٹرافی کوپاکستان میں 31 جولائی سے چار اگست تک آنا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی اس متعلق درخواست حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے ٹور تعطل کا شکار ہوا ہے۔ اس بارے میں جمعرات کو فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے۔ اب پاکستان کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور مکمل کرے گی ۔ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی آئی سی سی کو نئی تاریخیں تجویز کرے گا۔