• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھارت کیخلاف لندن مظاہرہ میں شرکت کی جائے، علامہ اعجاز احمد

لوٹن (شہزاد علی ) خطیب لوٹن سنٹرل مسجد علامہ حافظ اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز ہفتہ لندن یوم استحصال کشمیر پروگرام میں بھرپور شرکت کی جائے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیری عوام پر بھارت کے ظلم و ستم اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی جائے ۔ علاوہ ازیں آج 5 اگست کو لندن میں بھارت کے خلاف مظاہرے میں لوٹن سے بھرپور شرکت کو یقینی بنانےکیلئے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ لوٹن سنٹرل مسجد میں کشمیری رہنما پروفیسر راجہ ظفر خان، حاجی چوہدری محمد قربان، سید تحسین گیلانی، یوسف چوہدری اور صابر گل نے کشمیری کمیونٹی سے مظاہرے میں شرکت کیلئے دستخط لئے اورلوٹن سے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ برطانیہ بھر سے کمیونٹی آج لندن پارلیمنٹ اسکوائر سے انڈین ہائی کمیشن تک پیدل مارچ کے پروگرام اور مظاہرے میں شریک ہوکر قومی بیداری کا ثبوت دے۔اس موقع پر سابق صدر لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی حاجی چوہدری محمد سلیمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد عظیم ، چوہدری محمد عارف، انتظامیہ کے نائب صدر ملک پنوں خان، سماجی شخصیت محمد طارق اور ہزاروں نمازی موجود تھے ۔ نائب صدر لوٹن سنٹرل مسجد انتظامیہ چوہدری نثار نے بھی خطاب کیا۔
یورپ سے سے مزید