• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 8 ویں نگران وزیراعظم کو خوش آمدید کہنے کو تیار

لاہور(صابرشاہ)گزشتہ 23سال میں پاکستا ن اب 8 ویں مرتبہ ایک نگران وزیراعظم کے دور اقتدار کو خوش آمدید کہنے والا ہے جو کہ ملک میں انتخابی عمل کے نظام کو دیکھے گا۔

تاریخی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اب تک پاکستان کے 31 وزیراعظم آئے جن میں 7نگران وزرائے اعظم شامل تھے۔ 

پہلے نگران وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی تھے جو 6 اگست 1990 کو وزیراعظم بنے اور ان کے دور میں نوازشریف منتخب ہوپائے۔

دیگر چھ وزرائے اعظم میں میر بلخ شیر مزاری کا دور18-04-1993 سے 26-5-1993 تک ملک معراج خالد کا 06-11-1996 سے17-02-1997 محمد میاں سومرو کا 16-11-2007 سے 24-03-2008 میرہزار خان کھوسو کا 25-03-2013 سے05-06-2013 اور جسٹس (ر) ناصرالملک کا 01-06-2018 سے 18-08-2018 تک رہا۔

ملک بھر سے سے مزید