• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی شادی میں غیر موجودگی، شمعون عباسی کی حذف شدہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ وائرل

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے بیٹی عنزیلہ کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر کے ڈیلیٹ کردی تاہم اس کے اسکرین شاٹ وائرل ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار شمعون عباسی گزشتہ روز  سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے، شمعون عباسی کی بہن، اداکارہ انوشے عباسی نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری میں بھائی کے حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے دعا کرنے کو کہا تھا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ شمعون بھائی آج ایک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور زخمی ہیں۔

بعد ازاں گزشتہ روز اداکار شمعون عباسی نے بھی اپنے زخمی ہونے سے متعلق پوسٹ شیئر کی جو کہ وائرل ہو گئی۔

اداکار شمعون عباسی نے اس میں کچھ متنازع باتیں لکھیں جس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ پوسٹ شمعون عباسی نے اپنی بیٹی اور سابقہ اہلیہ کے لیے کی ہے۔


واضح رہے کہ شمعون عباسی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں غیر موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے جس کے بعد شمعون عباسی کی اس فیس بک پوسٹ نے اس تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔

گزشتہ روز کی گئی پوسٹ میں شمعون عباسی  نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا، بے غیرت اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے غصے سے بھرپور اس پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے، کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچا لیتے ہیں، اللّٰہ اکبر۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے تھے جبکہ شمعون عباسی نے اب یہ پوسٹ اپنے ایف بی اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی سال 1997ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 2009ء میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

شمعون عباسی سے طلاق کے بعد جویریہ نے اپنی زندگی اپنی بیٹی کے لیے وقف کردی تھی لیکن شمعون عباسی نے جویریہ کے بعد تین شادیاں کیں جن میں اداکارہ حمیمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور شیری شاہ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید