• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ڈان کون، ’ڈان 3‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا


11 ملکوں کی پولیس جسے ڈھونڈ رہی ہے اس کا چہرہ بلآخر سامنے آ ہی گیا۔ ایکشن سے بھرپور سیریز ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل یعنی ڈان 3 کا مرکزی کردار رنویر سنگھ نبھا رہے ہیں، فلم کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کی جانب سے ڈان فرنچائز سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے بجائے ایک نئے اداکار کو ’ڈان‘ کے کردار کے لیے فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔

تاہم فلمساز فرحان اختر کی جانب سے آج ریلیز ہونے والے ڈان 3 کے ٹیزر میں اداکار رنویر سنگھ کو مرکزی کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ڈان‘ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

2006 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ کی ری میک تھی جس میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایرانی، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔

’ڈان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے مل کر 2011 میں ’ڈان 2‘ بنائی جسے باکس آفس پر خوب کامیابی ملی۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ 12 برس بعد ریلیز ہونے والی ڈان 3 فلم شائقین کے دلوں پر راج کر پائے گی یا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید