• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی دشمن کی سازشیں ناکام بنا کر یکجا ہوجائیں، اماراتی قونصل جنرل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل خانے میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپیشل اولمپکس بچوں کو مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیا۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے مہمان بچوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق علی لاکھانی بھی شریک تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ خصوصی بچے توجہ کے مستحق ہیں یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ اسپیشل بچے کھیلوں میں جیت کر آئے ہیں۔ بخیط عتیق الرومیتی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ان بچوں کو آئندہ بھی تقاریب میں مدعو کرتا رہوں۔ بخیت عتیق نے مزید کہا کہ پاکستان کی یوم آزادی مناتے ہوئے مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے، جیسے میں اپنے وطن متحدہ عرب امارات کی خوشی منا رہا ہوں۔ میری زندگی کے خوبصورت ترین سال پاکستان میں قومی ذمہ داریاں نبھاتے گزرے ہیں۔ اس ملک باالخصوص شہر کراچی سے مجھے جو محبت اور خلوص ملا ہے وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ میری دعا ہے کہ ’اللہ کریم اس وطن کو تا قیامت سلامت اور آباد رکھے‘۔
اہم خبریں سے مزید