• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ڈان 3‘: نئے ڈان کے ساتھ کونسی بالی ووڈ حسینہ جلوہ گر ہوگی؟

فلم’ڈان3‘، فوٹو اسکرین گریب
فلم’ڈان3‘، فوٹو اسکرین گریب

معروف بھارتی ہدایتکار فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ کی تیسری انسٹالمنٹ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو بطور ڈان متعارف کروا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہدایتکار فرحان اختر بلاک بسٹر فلم سیریز کی نئی انسٹالمنٹ میں رنویر سنگھ کے ساتھ  کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کیارا ایڈوانی کے فلم ’ڈان 3‘ کا حصّہ بننے کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب گزشتہ روز ایکسل انٹرٹینمنٹ یعنی فرحان اختر کے آفس میں اداکارہ کو دیکھا گیا۔

 رپورٹ میں ایک اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کیارا ایڈوانی نے فرحان اختر سے فلم میں کام کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیارا ایڈوانی، رنویر سنگھ کے ساتھ ’ڈان‘ کی سنسنی خیز دنیا کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ یہ اداکارہ کی دلی خواہش تھی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کیارا ایڈوانی فلم میں ’روما‘ نامی کردار ادا نہیں کریں گی جوکہ فلم ’ڈان‘ کی گزشتہ انسٹالمنٹس میں پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈان کی نئی انسٹالمنٹ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس میں نئے کردار پیش کیے جائیں گے تاہم فلم میں کیارا ایڈوانی کے کردار میں کئی منفی پہلو موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ مشہور کردار سب سے پہلے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 1978ء میں ادا کیا تھا اور پھر 2006ء اور 2011ء میں شاہ رخ خان نے بطور ڈان مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

تاہم، اب فرحان اختر کے رنویر سنگھ کو بطور ڈان متعارف کروانے پر شائقین کی جانب سے کچھ ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

کچھ شائقین نے فلم سیریز کی 2025ء میں ریلیز ہونے والی تیسری انسٹالمنٹ کے ٹیزر کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ شائقین نے ہدایت کار کو دھمکی دی ہے کہ وہ فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ہیش ٹیگ’NO SRK NO DON‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید