چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آگئی۔
بشریٰ بی بی کے اپنے ہاتھوں سے لکھی ڈائری ثابت کرتی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے مکمل تسلط میں ہیں۔
ڈائری سے ثابت ہوتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے احکامات پر چلتے ہیں۔
یہ بات اِن الفاظ سے ظاہر ہوتی ہے جس میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن کرا رہی ہیں۔
ڈائری کے مطابق بشریٰ بی بی یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسی ہوگی۔
بشریٰ بی بی یہ بھی بتاتی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر پریشر ڈالے گا؟۔
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے مطابق اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی ٹیم اور شہر بند کرنے کی تیاری اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔
بشریٰ کی مبینہ ڈائری کے مطابق کل سے اتنا پریشر دینا ہے کہ عدالت کوئی نیگیٹو فیصلہ نہ دے سکے، پریشر دینے کا مطلب عدالت میں بہت لوگ ہونے چاہییں، صبح سے عوامی فضا بنا دینی ہے کہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کر سکے۔
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے مطابق بہتر یہ ہے کہ بڑے بڑے وکیلوں سے بیان دلوائیں، بس ایک پریشر رکھنا ہے۔
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے مطابق وکیلوں نے جو کچھ اہم سوال کرنے ہیں اور خان نے نہیں بولنے وہ یہ ہیں، ہم جو بھی درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لیے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے کہ خواجہ (حارث) سوال اٹھائیں کے اعظم سواتی کے کیس میں مقامی سہولت کار کون تھے؟ بندیال آ گیا ہے، نواز نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ گورنمنٹ کیسے رہے گی۔
علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں عمران خان کس وقت کیا اور کیسے کھائیں گے کے حوالے سے بھی احکامات درج ہیں۔
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے مطابق صبح اٹھتے ہی قہوہ، شہد، جوس پینا ہے اور دوپہر کو صرف کباب، گوشت،مچھلی کھانی ہے وٹامنز کے ساتھ۔
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دودھ رات 12 بجے دیا جائے۔