تہران (اے ایف پی) ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ʼدہشت گردانہʼ حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گذشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔