• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عون چوہدری کی اداکارہ نور بخاری سے شادی کیسے ہوئی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے سابقہ اداکارہ نور بخاری سے اپنی دوسری شادی سے متعلق کُھل کر بات کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے گزشتہ روز جیو نیوز، پاکستان کے معتبر صحافی سہیل وڑائچ کو ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا۔


اس دوران عون چوہدری نے سہیل وڑائچ کی جانب سے نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا۔

عون چوہدری نے شو کے دوران ناصرف گزشتہ حکومت، سابق وزیراعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بنی گالہ، فرح گو گی سے متعلق بات کی بلکہ عثمان بزدار پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔


عون چوہدری نے اپنی اور نور بخاری سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ اُن کی پہلی شادی ارینج میرج تھی جو کہ اُن کی اپنی کزن سے ہوئی تھی جبکہ دوسری شادی انہوں نے اپنی پسند سے اداکارہ نور سے کی تھی۔


عون چوہدری کا بتانا تھا کہ نور بخاری سے اُنہیں اُن کے کچھ دوستوں نے ملوایا تھا، اُنہوں نے ہی نور بخاری کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے اداکارہ نے قبول کر لیا تھا۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے اپنی پہلی اہلیہ سے دو بیٹے ہیں جبکہ اداکارہ نور بخاری سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، اُنہیں اپنی بیٹیوں سے بہت محبت ہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے نور بخاری کو چھوڑ کر پھر دوبارہ سے اپنا لیا ہے۔


عون چوہدری کا شو کے دوران کہنا تھا کہ اُن کی دونوں بیگمات الگ الگ رہتی ہیں، اُن کی والدہ اُن کے بیٹوں اور پہلی اہلیہ کے ساتھ جبکہ وہ نور بخاری اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ دو شادیاں نبھانا کوئی مشکل بات نہیں ہے، بنیادی طور پر آپ کو بس دونوں کو عزت و احترام دینا ہوتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید