جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار مہیش بابو کا پالتو کتا حال ہی میں انہیں داغ مفارقت دے گیا۔
اب مہیش کی اہلیہ نمریتا شیروڈکر نے کتے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کتے کی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا ہے۔
نمریتا شیروڈکر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد ان کی بیٹی ستارہ نے بھی دل کو چھولینے والا ایک نوٹ شیئر کیا۔
واضح رہے کہ 48 سالہ مہیش بابو اور ان کا خاندان اپنے پالتو کتے پلوٹو سے کافی قریب تھا اور اب اس کی جدائی پر افسردہ ہیں۔
جہاں تک فلموں میں کام کا تعلق ہے تو مہیش بابو آخری بار گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم سرکارو واری پاٹا میں نظر آئے تھے، جبکہ وہ مستقبل میں ہدایتکار تری وکرم سری نواس کی تیلگو ایکشن ڈرامہ گنٹور کارام میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔