• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 27.57 فیصد ہوگئی، 32 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 27.57 فیصد ہو گئی، 32 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 12 میں استحکام رہا، حساس اعشاریوں کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا ، پاکستان بیورو آف شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 32 کی قیمتوں میں اضافہ ،  7 کی قیمتوں میں کمی اور 12اشیا ءکی قیمتوں میں استحکام رہا ، جن اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں سرخ مرچ پاؤڈر 7.58فیصد ، چاول 7.48فیصد ، لہسن 5.06فیصد ، چینی 4.02فیصد ، گڑ 3.23فیصد ، چاول ٹوٹا 3.06فیصد ، مرغی کی قیمت میں 2.83فیصد ، کیلے 2.72فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 7.29فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 6.40فیصد اضافہ ہواجبکہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.60فیصد ، خوردنی تیل 1.65فیصد ، گھی 0.85فیصد ، سرسوں کاتیل 0.23فیصد ، آٹاکی قیمت میں 0.19فیصد کمی ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید