پاکستان کرکٹ بورڈنے ایک بار پھر قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کانام قومی اکیڈمی کردیا ہے۔ندیم خان کو چار سال بعد ڈائریکٹر کے عہدے سے فارغ کیا گیا اب دوبارہ کنسلٹنٹ بن کر واپس آگئے ہیں۔ پی سی بی میں چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ منظر نامہ تبدیل دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر سے چند کلومیٹر دور لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر کامیابی سے آگے بڑ ھ رہاہے۔
عاطف رانا اور ثمین رانا کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے عاقب جاوید اس سینٹر کو جدید سینٹر بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سالوں میں کئی نشیب وفراز کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ جیتی ہےچند دن پہلے زمبابوے میں ڈربن قلندرز نے ٹی ٹین ٹورنامنٹ جیتا۔ یوم آزادی پر چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر گئے تو وہ سہولتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر دیکھنا چاہتا ہوں، اس کے لیے جو بھی اقدامات کرنا پڑیں وہ کریں گے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں، یہ اپنا اور ملک کا نام مزید روشن کرکے اس ملک کو آگے لے کر جائیں۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو ڈبل کر دیا ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین ذکا ء اشرف نے ہمارے ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کرکے ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا ہے۔ہم نے پرائیویٹ سیکٹر میں نئی روایات کو متعارف کیا۔ ذکاء اشرف نے لاہور قلندرز کو دو پی ایس ایل او ر زمبابوے میں ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد د ی اور وعدہ کیا کہ پی سی بی قلندرز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ذکاء اشرف چیف ایگزیکیٹیو لاہور قلندرز عاطف رانا کی خصوصی درخواست پر کیو پی ایچ پی سی آئے تھے۔
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ذکاء اشرف کو کیو ایچ پی سی کا دورہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے ذیادہ آگے لانے کے لیے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پی سی بی بھی شروع کرنے جا رہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔ کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں دگنا اضافہ کیا جا رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کرکٹ سے پیسہ کمائیں اور ملک کی خدمت کریں اور ٹیم کو ٹاپ پر لائیں ، ذکاء اشرف نے کہا کہ جب سے انہوں نے ذمےداریاں سنبھالی ہیں انہوں نے ویمن کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سنٹرل کنٹریکٹ میں اتنی رقم دی جائے گی جو اس سے پہلے نہیں ملی ہو گی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کو متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ پاتھ وے پوگرام ترتیب جا رہا ہے جبکہ انہیں ایسے گراونڈز مہیا کریں گے جو صرف ویمن کرکٹرز کی ٹریننگ کے لیے مخصوص ہوں گے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی لاونچ کی جا رہی ہے ۔ اس سے ویمن کرکٹرز کو مواقع ملیں گےذکا اشرف کے مطابق ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی۔
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آنیوالا پہلا چیئرمین ہوں، یہ سینٹر متاثر کن ہے، لاہور قلندرز کے لیے میری دعائیں ہیں۔ کیو ایچ پی سی میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ذکاء اشرف نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹاچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نوازنے بھی تقریب میں شرکت کی۔ذکاء اشرف چیف ایگزیکیٹیو لاہور قلندرز عاطف رانا کی خصوصی درخواست پر کیو پی ایچ پی سی آئے تھے۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ذکاء اشرف کو کیو ایچ پی سی کا دورہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے ذیادہ آگے لانے کے لیے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پی سی بی بھی شروع کرنے جا رہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔ ذکا ء اشرف کو پی سی بی میں چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن پرائیویٹ سیکٹر میں ایک ہائی پرفارمنس سینٹر جس پروفیشنل انداز میں چل رہا ہے اس نے ان کی آنکھیں کھول دی ۔کیوں کہ پی سی بی میں ماضی میں آپس کی چپقلش کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہوا ہے۔قلندرز کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، عبداللہ شفیق اور سلمان آغا نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے اور کئی باصلاحیت کھلاڑی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے پاکستان ٹیم میں آنے کے منتظر ہیں۔ قلندرز والی اسپرٹ اور جذبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو اس کا جائز حق مل سکے۔