• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبھاش گھئی کا کھل نائیک کے سیکوئیل کا عندیہ

تصویر بشکریہ: ہندوستان ٹائمز۔
تصویر بشکریہ: ہندوستان ٹائمز۔

بالی ووڈ میں کام کرنے اور متعدد ہٹ فلمیں پیش کرنے والے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر، اداکار، گیت نگار، میوزک ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر سبھاش گھئی نے اپنی سپر ہٹ فلم کھل نائیک کے سیکوئیل کا عندیہ دے دیا۔

لگ بھگ 40 سال سے فلموں میں کامیابیاں سمیٹنے والے سبھاش گھئی اب ٹیلی ویژن ڈراموں کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور حال ہی میں انکا پروڈیوس کردہ شو بعنوان جاناکی ایئر ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ 78 سالہ سبھاش گھئی کئی آئیکونک فلمیں جن میں رام لکھن، کھل نائیک، پردیس اور تال شامل ہیں، فلم بینوں کے سامنے پیش کرچکے ہیں اور کافی داد وصول کرچکے ہیں۔ 

اسی وجہ سے انکا شمار شمار ہندی سینما کے بااثر فلم سازوں میں ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے اپنی حالیہ گفتگو میں ناگ پور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ جاناکی کی کہانی ایک طویل عرصے سے انکے ذہن میں موجود اور دل کے بہت قریب تھی۔ 

انکے مطابق یہ کہانی خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پردیس، تال، دل اور یادیں میری ایسی فلمیں تھیں جنکا تعلق بھی خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ہے۔

شبھاش گھئی نے اشارہ دیا کہ فلم کھل نائیک کا سیکوئیل بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ سپر ہٹ فلم میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 

سبھاش گھئی نے کہا کہ بھارتی سرکاری ٹیلی ویژن نے جب مجھ سے جاناکی کے حوالے رابطہ کیا تو میں اسکی ساکھ دیکھتے ہوئے یہ شو انکے ساتھ کرنے پر تیار ہوا۔

ہدایتکار کے مطابق وہ کسی ایسی جگہ کام نہیں کرسکتے جہاں پر تخلیقی آزادی فنکار کے بجائے ایگزیکٹو کے پاس ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید