نئی دہلی(آئی این پی ) ہندو توا نظریات کے حامی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں ہندوستان اسلامو فوبیا کا گڑھ بن چکا ہے جہاں بھارتی مسلمان شدید سماجی تفریق، معاشی ابتری اور سیاسی تنہائی کا شکار ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔ کونسل فار فارن ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔