کراچی (این این آئی) ماہرین طب نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 12 ہزار افراد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اور یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر سال 12 ہزار افراد اس مرض میں رپورٹ ہورہے ہیں، سانس پھولنا، کھانسی، بلغم سمیت دیگر اس کی علامات شامل ہیں، یہ مرض مردوں میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ یہ مرض موت کی بڑی وجہ بتائی جاتی ہے، اس مرض کی اہم وجہ تمباکو نوشی ہے، یہ بات پھیپھڑوں کے کینسر کے عالمی مہینے کی مناسب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مختلف ماہرین نے بتائی۔ ان خیالات کا اظہار ضیا الدین اسپتال کے اونکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور پروفیسر عدنان عبدالجبار، آغا اسپتال پروفیسر یاسمین عبدالراشد نے کراچی پریس کلب میں پھیپھڑوں کے عالمی ماہ کی مناسبت سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔