• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں ڈاکوؤں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگراں سندھ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرکے گورننس کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے وزراء کو یقین دلایا کہ کسی بھی غیر ضروری دبائو پر وہ اپنے وزراء کے ساتھ ہیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کچے سے ڈاکوئوں کا خاتمہ کرنا ہوگا،نگران کابینہ کی ترجیحات میں اسٹریٹ کرائم، ڈاکوؤں کے خاتمے سمیت گڈ گورننس شامل ہو گی ، تفصیلات کے مطابق نگراں کابینہ کا اجلاس پیر کووزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں نگراں وزراء بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، یونس دھاگا، مبین جمانی، ڈاکٹر سعد خالد، ڈاکٹر جنید شاہ، مسز رعنا حسین، ایشور لال، ارشد ولی محمد، عمر سومرو، خدا بخش مری، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر، وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری رحیم شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے اپنی نگراں کابینہ کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امن و امان کو کنٹرول کرنے بالخصوص کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اہم خبریں سے مزید