پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے اپنے محل نما گھر کے بارے میں کچھ تفصیلات بتا دیں۔
سعود قاسمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے اپنے عظیم الشان محل نما گھر کے بارے میں بتایا کہ یہ ہماری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارا تاج محل ہے جسے ہم نے بہت جدوجہد کے بعد بنایا اور ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اسے بنانے کے لیے بہت زیادہ پیسے خرچ کیے ہیں کیونکہ ہم نے اسے اچھے وقتوں میں بنایا جب چیزوں کی قیمتیں کافی مناسب تھیں لیکن اب گھر اور جائیدادیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔
سعود قاسمی نے کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد دنیا کو بھی دکھا دی، بہت سے لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے گھر کو بہت پیار سے بنایا ہے اور جویریہ نے اسے خود ڈیزائن کیا ہے وہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔