• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل احمد نے سلطان راہی کے بارے میں دلچسپ حقائق بتا دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

معروف پاکستانی کامیڈین و اداکار سہیل احمد نے لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق بتائے ہیں۔

سہیل احمد نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور زندگی کے مختلف موضوعات کے بارے میں بہت دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے سلطان راہی کے بارے میں انکشاف کیا کہ سلطان راہی کا تعلق تھیٹر سے تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سپر اسٹار بننے کے بعد بھی سلطان راہی نے مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش میں لائیو تھیٹر میں پرفارم کرنا جاری رکھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ سلطان راہی نے مجھ سے کافی متاثر تھے کیونکہ ہم دونوں نے تھیٹر سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔

سہیل احمد نے بتایا کہ سلطان راہی سوٹ پہن کر فلموں میں نظر آنے کی بھی خواہش رکھتے تھے  لیکن پروڈیوسرز صرف گنڈاسا فلمیں بنانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سلطان راہی سنیما میں منفرد اور مختلف کرداروں کو تلاش کرنے کے مواقع کے خواہاں تھے۔

واضح رہے کہ سلطان راہی کو پاکستانی سنیما کا سب سے بڑا اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل تھا، ان کے شاندار کیریئر میں اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں 600 سے زائد فلمیں شامل تھیں اور ان کی ہر فلم نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید