نئی دہلی(نیوز ایجنسی)چین نے باضابطہ طور پر اپنے "معیاری نقشے" کا 2023ایڈیشن جاری کردیا ہے ۔ چینی نقشے میں بھارتی ریاست اروناچل چین /معیاری نقشے کا ایڈیشنپردیش بھی شامل ، بھارت کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی قدرتی وسائل کی وزارت نے چین کے معیاری نقشے کو ویب سائٹ پر بھی ڈال دیا ہے جبکہ نقشے کی ایکس پر بھی تشہیر کی گئی ہے ۔ نقشے میں اروناچل پردیش، اکسائی چن ، تائیوان اورجنوبی بحیرہ چین کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے ۔بھارت نے چین کو سخت احتجاج جاری کیا ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے چین کے نام نہاد 2023 کےمعیاری نقشے پر چینی فریق کے ساتھ سفارتی چینلز کے ذریعے سخت احتجاج درج کرایا ہے جو بھارت کی سرزمین پر دعویٰ کرتا ہے۔