• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹیفکیشن میں غیرمعمولی تاخیر، EOBI پنشن میں اضافہ نہ ہوسکا

کراچی (اعجاز احمد…اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی جانب سے ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر معمولی تاخیر سے جاری ہونے کے نتیجے میں رواں ماہ بھی پنشن میں اضافہ ممکن نہ ہوسکا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے 17 اگست کو پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے باعث اضافہ شدہ پنشن کی تیاری کے لئے متعلقہ عملے کو مناسب وقت نہیں مل سکا، ای او بی آئی کے مقررہ طریقہ کار کے تحت ملک کے 39 ریجنل دفاتر سے نئے پنشنرز کا مکمل ڈیٹا موصول ہونے اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہر ماہ 10تاریخ تک پنشن کو حتمی شکل دی جاتی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد پنشن فنڈز بینک الفلاح منتقل کئے جاتے ہیں ۔ سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے رواں بجٹ میں ای او بی آئی پنشن 8,500 روپے سے اضافہ کرکے 10,000 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے 2023ء کیا گیا ، تاہم انتظامیہ کو بزرگ پنشنرز کی مشکلات کا احساس ہے اور جلد ہی علیحدہ سے 2ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی کا امکان ہے ۔
اہم خبریں سے مزید