کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی پرو پیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ کہہ کر ارمان ٹھنڈے کردیے کہ وہ مکمل فٹ ہیں۔ ہفتے کو پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ وہ نیپال کے خلاف فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ میڈیکل اسٹاف نے باؤنڈری لائن پرٹریٹمنٹ کی۔ بھارتی میڈیا نے انہیں بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہونے بطور متبادل محمد وسیم جونیئر کا نام بھی دے دیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی فٹ ہیں، ملتان میں گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے باہر گئے تھے۔ دریں اثنا جمعے کو پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا سے بات چیت میں شاہین نے کہا کہ فٹنس بھر پور ہے، پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتے گی۔