اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے مبینہ طور پر خلاف ضابطہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے.
فنانس ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 4176ملین روپے سے زائد کی غیر مجاز سرمایہ کاری کی گئی ہے .
آڈٹ پیرا میں سرمایہ کاری واپس لیکر اضافی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی سفارش کی گئی ہے.
آڈٹ رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن نے 18مئی 2022کو آفس میمورنڈم کے ذریعے بینکوں کیساتھ سرمایہ کاری واپس لینے کی ہدایات جاری کیں .
پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے نیشنل بینک کیساتھ 4176اعشاریہ596ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی .
فنانس ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود پی ایس کیو سی اے نے نیشنل بینک کیساتھ دوبارہ سرمایہ کی جو فنانس ڈویژن کی ہدایات کی سراسر خلاف ورزی تھی۔