• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے 10 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں

کراچی( ثاقب صغیر )ڈی ڈی ایف آئی اے امیگریشن کراچی سمیت ایف آئی اے کے 10 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں۔ڈی جی ایف آئی اے کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی بہاول اوستو کا ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ ڈی ڈی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل رابعہ قریشی کو ڈی ڈی امیگریشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کو ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور ملتان زون سے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز کو ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد سے کمپوزٹ سرکل بہاولپور ،ڈپٹی ڈائریکٹر سراج الدین پہنور کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض خان کو کاؤنٹر ٹیررازم ونگ لاہور سے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر حسن سجاد کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور سے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ لاہور،ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد خان کو اینٹی کرپشن سرکل بلوچستان زون سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بلوچستان جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضل الرحمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بلوچستان زون سے اینٹی کرپشن سرکل بلوچستان زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید