• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) عدالت عظمیٰ نےنورمقدم قتل کیس میں ماتحت عدلیہ سے دو دفعہ سزائے موت پانے والے مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسکی سزائے موت برقرار رکھی ہے جبکہ ریپ کے جرم میں ملنے والی سزائے موت کو کم کرکے عمر قید میں تبدیل کردیاہے ،دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت خواتین اور مردوں کے بغیر شادی کے ایک ساتھ رہنے اور منشیات کے استعمال کی تباہ کاریوں سے متعلق نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی تو اپیل گزار وسزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے اپیل کندہ کیخلاف شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے، مقتولہ کے والد کے وکیل شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ اپیل گزارمجرم کیخلاف تمام شواہد ریکارڈ کا حصہ ہیں جس نے مقتولہ نور مقدم کو 40گھنٹے تک اغواء کئے رکھا تھا۔
اہم خبریں سے مزید