• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا ہے، بھارت آبی دہشت گردی کے ذریعےطاقت کے استعمال سے پاکستان کی سیاسی بقا کو خطرے میں ڈال کر قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، معاہدے کے قانون میں ایسی کوئی شق نہیں اور نہ ہی بین الاقوامی قانون میں کوئی اس قسم کی شق موجود ہے، آرٹیکل 57،(وی سی ایل ٹی) کے تحت، معاہدہ صرف اس صورت میں معطل کیا جا سکتا ہے جب وہ اس طرح کی معطلی کی اجازت دیتا ہے یا معاہدہ کرنے والے تمام فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہو۔ معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے مختص دریاؤں بشمول چناب میں پانی کے بہاؤ میں کوئی بھی روک، پابندی یا مداخلت بھارت کی جانب سے آرٹیکل III(2، IWT، 1969 کی واضح خلاف ورزی ہے، جو بھارت کو پابند کرتی ہے کہ وہ دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے بہاؤ میں مداخلت سے باز رہے۔
اہم خبریں سے مزید