• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام کام بند، کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹھیکیداروں نے ہڑتال کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانی کے ساتھ کرکراچی والوں کیلئے ایک اور بحران شروع ،کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹھیکیداروں نے ہڑتا ل کردی اور اعلان کیا کہ انہیں کاموں کی ادائیگیاں نہیں کا جارہی ہیں اس لئے تمام ترقیاتی کاموں کو بند کردیا ہے۔ اب پانی کی لائنیں پھٹنے کی صورت میں مرمتی کام نہیں کیا جائیگا نہ ہی سیوریج کی لائنوں کو بھی تبدیل نہیں کیا جائیگا۔ پاک اتحاد کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین و میئر کراچی کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ٹھیکے دار وں کا کہنا ہے کہ انہیں کاموں کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہی ہیں نہیں کی جا رہی اسلئے ہم نے کراچی کے تمام ترقیاتی کاموں کو بند کردیا ہےکراچی میں ہنگامی کاموں کو بھی نہیں کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید