کراچی (اسد ابن حسن) نئی تشکیل شدہ سائبر تحقیقات کے ادارے نیشنل سائبر قائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں چار ماہ کے دوران لاہور اپنی کارکردگی پر سرفہرست ہے جبکہ کراچی کی کارکردگی کافی نیچے آگئی ہے۔ لاہور میں چار ماہ کے دوران 82 جبکہ کراچی میں 50 مقدمات درج ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل کو بھیجی گئی اعداد و شمار کی رپورٹوں کے مطابق لاہور میں چار ماہ کے دوران 82 مقدمات درج ہوئے۔ جبکہ اس عرصے میں ویری فیکیشن کی مد میں 9951 اور مجموعی طور پر 40984ویری فیکیشن زیر التوا ہیں۔ اسی چار ماہ کے دوران کراچی میں درج مقدمات کی تعداد 50 رہی۔ انکوائریز کی تعداد 829، اسی چار ماہ میں 3715درخواستیں موصول ہوئیں۔