• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک کمپنیوں کیلئے کام کرنیوالی ریموٹ ورک فورس ٹیکس نیٹ میں لانیکا مطالبہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک کمپنیوں کے لیے کام کرنے والی ریموٹ ورک فورس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے کیونکہ یہ ان لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے جو پاکستانی کمپنیوں کے لیے کام کر رہے ہیں اور اپنی کمائی ہوئی تنخواہ پر بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ اپنی کمپنیوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے، انہوں نے اگلے 10 سالوں کے لیے پالیسیوں میں تسلسل کا مطالبہ کیا تاکہ سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے اور 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدی آمدنی حاصل کی جا سکے، جس کی انہیں رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین سجاد مصطفی سید اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلمان ڈار نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے اور وہ اگلے 10 سالوں کے لیے پالیسیوں میں پائیداری اور تسلسل کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید