کراچی (جنگ نیوز) جنگی محاذ خاموش، سفارتی محاذ گرم، اب نئے چیلنجز سامنے آگئے ہیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پانی کے ٹینکرز کی قلت ہوگئی ہے، وہاں بھی کراچی والی کہانیاں شروع ہوگئی ہیں۔ اِدھر گلیڈی ایٹرز بمقابلہ یونائیٹڈ، دونوں ٹیموں میں بیٹنگ پاور کی جنگ ہوگی۔ یہ تمام موضوعات بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیوپاکستان“ میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ پروگرام عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں صبح 9بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔