اسلام آباد (نمائندہ جنگ)کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں اضافہ 23-2022 کی 3مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47پیسے ،جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کی جائیگی ۔