• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا حکام کو سرکاری امور کیلئے ایپل کے آئی فونز استعمال نہ کرنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے اپنی مرکزی سرکاری ایجنسیوں کے حکام کو ایپل کے آئی فونز یا دیگر غیر ملکی برانڈز کی ڈیوائسز کو دفتر لانے یا امور کی انجام دہی کے لیے استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں اعلیٰ حکام نے اپنے عملے کویہ احکاماتجاری کیے، تاہم،یہ واضح نہیں ہے کہ یہ احکامات کس حد تک دیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید