• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں اور ٹیرف کے مسئلے کا پائیدار حل سولر انرجی


بجلی کے بلوں اور ٹیرف کے مسئلے کا پائیدار حل سولر انرجی بھی ہے، جس کا ایندھن مفت ہے، کہیں پر کسی بھی ضرورت کے لیے نصب کیا جاسکتا ہے۔

سولر پر منتقلی کے لیے بھاری سرمایہ چاہیے، حکومت چاہے تو اس مسئلے کو حل کرسکتی ہے، بجلی کے بغیر اب ہم رہ نہیں سکتے اور یہ بہت مہنگی ہوگئی ہے۔ اسے مہنگا کرنے کے کئی عوامل ہیں، جن میں ایک اس کا ایندھن بھی ہے۔

سولر پر منتقل ہوجائیں تو ایندھن مفت ہوجائے اور اس کے ساتھ کئی مسئلے بھی حل ہوجائیں، لیکن سولر پر منتقلی کو سرمایہ کاری چاہیے۔ جو لوگوں کے پاس نہیں ہے۔

اس حوالے سے ایک رائے یہ  ہے کہ بجلی کے میٹر کی طرح، صارفین کی چھتوں پر ڈسکوز سولر کٹ نصب کریں، معیار برقرار رکھنے کیلئے حکومت کئی ملکوں کے اچھے برانڈ سے معاہدے کر سکتی ہے۔

سولر پر منتقلی کی محض گھرانوں کو نہیں بلکہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو بھی ان کی ضرورت ہے۔ جو پہل کر چکے ہیں، انہیں بجلی کے بل آج پریشان نہیں کر رہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی شمولیت سے گرین اسمارٹ توانائی کی طرف پیش رفت ہم بھی کرسکتے ہیں، گاڑی تیار ہے بس اسے چلانے والا چاہیے۔

خاص رپورٹ سے مزید