• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی کڈنی سینٹر کے فری فلٹر کلینک کا افتتاح، مریضوں کو مفت خدمات فراہم کی جائینگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے دی کڈنی سینٹر کے فری فلٹر کلینک کا افتتاح کیا،فلٹر کلینک میں گردے اور مثانے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت مشاورت ، لیبارٹری ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کی خدمات فراہم کی جائیں گی،اس موقع پر ڈاکٹر سعد خالد نے صحت کی نگہداشت سے متعلق سہولتوں کو کمیونٹی کے پسماندہ افراد کے لئے بھی قابل رسائی بنانے کے عزم پر دی کڈنی سینٹر کی کی ستائش کی، افتتاحی تقریب میں دی کڈنی سینٹر کی انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید