کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 15 میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 45 سالہ ممتاز ولد محمد صادق دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑگیا، بلوچ کالونی پل کے نیچے ریلوے لائن پر ٹرین کی ٹکر سے 30 سالہ بلال ولدمحمد خان جاں بحق ہوگیا جو قریبی علاقے کارہائشی بتایا جاتا ہے ، علاوہ ازیں گارڈن پاکستان کوارٹر زتھارو لین کے قریب فٹ پاتھ سے45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ،پولیس نے سردخانے منتقل کرادی۔