کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون کے گھر میں گھس کر دس بکریاں، سونا اور نقد رقم لے جانے کے معاملے میں ڈی آئی جی ویسٹ کو ایس ایچ او مومن آباد سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر انکوائری کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ ایس پی رینک کے ایماندار افسر سے انکوائری کروائیں،بہتر ہے عیدالاضحی ٰسے قبل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت کا کہنا تھا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ عید کی چھٹیوں میں شہریوں کے حقوق معطل رہیں گے ،عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار تمام شواہد اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ہمراہ انکوائری افسر کے سامنے پیش ہوں ۔