• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران ودیگر عوامی مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے،بجلی چوری ہورہی ہے تو چوروں کو پکڑنا حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے،ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا ہے،7سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کی منظوری کے نتیجے میں ایک جانب 3روپے 34پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگادوسری جانب ڈالر بیسڈ ریٹ مقرر کرنے سے جیسے جیسے ڈالر بڑھے گا بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا، اس سب کی ذمہ دار نیپرا،پاور ڈویژن،وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت ہیں، جماعت اسلامی کا مشاورتی عمل جاری ہے، اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام آئی بی سیز،چوکوں اور چوراہوں کے ساتھ نیشنل ہائی وے،سپر ہائی وے،شاہراہ اورنگی و شاہراہ کورنگی بند کردیں گے اورکے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے بھی دھرنا دیا جائے گا، حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریو ں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے،جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید