• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری کا تحفظ ہوگا تو وطن کا دفاع بھی مضبوط ہوگا، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا تحفظ عزاداری و دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عزاداری کا تحفظ ہوگا تو وطن کا دفاع بھی مضبوط ہوگا، یوم تکبیر ہماری عظمت کی نشانی ہے اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے کہ ہم ایٹمی طاقت بنے اور پورا ملک دشمن کے خلاف ایک آواز ہے اور سپہ سالار سے لے کر ایک عام فوجی تک سب کے لیے قوم دعا گو ہے ، ہم پیارے وطن پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے لیکن ہم عزاداری کے مسئلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہم برداشت نہیں کریں گے، عزاداری کو محدود کرنے کی کوششوں کو ہم کسی بھی صورت نہیں مانتے اور ہمیں امید ہے جس طرح سے صوبائی حکومتیں تعاون کرتی رہی ہیں تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ، انہوں نے کہ کہ دادو ڈویژن میں جلوس کے سلسلے میں جو مشکلات درپیش ہیں ان کو اگر پرامن طریقے سے حل کر دیا گیا تو ٹھیک ورنہ ہم جلوس عزا کو وہیں پر لے جا کر دھرنا دے دیں گے اور جب تک جلوس کے روٹ کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا جب تک ہم وہیں پر بیٹھیں گے اور پھر پورے سندھ سے عزاداروں کو کال کر کے جمع کر لیا جائے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید