کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ اے فیز 5 بدر کمرشل پر موبائل شاپ لوٹ لی گئی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شلوار قمیض میں ملبوس ملزم موبائل فون پر بات کرتے ہوئے جبکہ سبز اور نیلی شلوار قمیض میں ملبوس دو ملزمان پستول تھامے دکان میں داخل ہوتے ہیں اور اسلحے کے زور پر تاجروں کو یرغمال بناکر 21 مہنگے موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں ،متاثرہ تاجر کے مطابق کار سوار 4 ملزمان نے موبائل شاپ پر دھاوا بولا، 3 ملزمان شاپ کے اندر اور ایک باہر تھا،تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کی موبائل شاپ میں ڈکیتی ہوئی تھی جس میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹی گئی تھی ، ملزمان تو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے تھے لیکن برآمدگی نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے تاجر عدم تحفظ اور خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔