• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بندش کیخلاف تاجروں کا شاہین کمپلیکس کے قریب احتجاج، ٹریفک متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی کی بندش کے خلاف جامع کلاتھ اور دیگر مارکیٹوں کے تاجروں نے شہر کے اہم علاقےشاہین کمپلیکس کے قریب احتجاج کیا ، مظاہرین نے آئی آئی چندر ریگر روڈ جانے والی سڑک بلاک کردی،احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ جانے والی سڑک بند ہوگئی جس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک شدیدمتاثر ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار شدید متاثر ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جامع کلاتھ اور ملحقہ علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے، جامع کلاتھ اور ملحقہ علاقوں میں عدم ادائیگیوں کے باعث واجب الادا رقم 9 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید